اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہ اجلاس میں تشویشناک رپورٹ پیش

اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہ اجلاس میں تشویشناک رپورٹ پیش
کیپشن: اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہ اجلاس میں تشویشناک رپورٹ پیش

ایک نیوز نیوز :مصر میں جاری اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہ اجلاس میں ایک تشویشناک رپورٹ سامنے آئی ہے  ۔
 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  2022 میں فضا میں 4060 کروڑ ٹن کاربن ڈائی آکسائڈ کا اخراج ہوا ہے جو کہ آنے والے وقت کےلئے خطرناک اشارے  ہے۔اگر یہ ایسا ہی چلتا رہا تولگتا ہے درجہ حرارت میں اضافہ کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائیگا۔ رپورٹ کے مطابق اگر اخراج کی موجودہ سطح اسی طرح رہی تو 9 سالوں میں 1.5 ڈگری سیلسئیس کی حدت بڑھ جائے گی۔ 2015 میں پیرس موسمیاتی کانفرنس میں ممالک نے عالمی اوسط درجہ حرارت میں اضافہ کو صنعتی سطح سے پہلے کی سطح سے 1.5ڈگری سیلسیئس تک محدود کرنے کےلئے قانونی طور پر پابند وعدے کیے تھے۔2021 میں دنیا کے نصف سے زیادہ CO2 کا اخراج 3 جگہوں سے ہواچین (31 فیصد)، امریکہ (14 فیصد) اور یوروپی یونین (8 فیصد)۔ 
رپورٹ کے مطابق عالمی CO2 کے اخراج میں ہندوستان کا حصہ 7 فیصد ہے۔