صفدر آباد میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

صفدر آباد میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ
صفدر آباد (ایک نیوز نیوز) صفدر آباد میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ،ڈاکو شاہراہوں پر ناکے لگا کر شہریوں کو لوٹنے لگے جبکہ پولیس خاموش تماشائی بن کر رہ گئی.

تفصیلات کے مطابق صفدر آباد کے نواحی گاؤں سے واپس آنے والی بارات کو موٹر سائیکل سواروں نے لوٹ لیا جبکہ ایک دوسری واردات میں باغانوالی گاؤں کے قریب تین ڈاکو سبزی فروش سے سولہ ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ جبکہ تیسری واردات میں ڈاکو منڈیالہ گاؤں کے قریب ناکہ لگا کر رات ایک بجے سے چار بجے تک شہریوں کو لوٹتے رہے اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی .