حکومت پنجاب کا سوموارسے پنجاب بھر میں ہفتہ رحمت اللعالمین منانے کا اعلان

حکومت پنجاب کا سوموارسے پنجاب بھر میں ہفتہ رحمت اللعالمین منانے کا اعلان
(ایک نیوز نیوز) معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کیا ہے ، کہتی ہیں حکومت پنجاب سوموار سولہ نومبر سے پنجاب بھر میں ہفتہ رحمت اللعالمین منائے گی.

فردوس عاشق اعوان نے ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم پورے جوش وجذبے سے منانے کی ہدایت کی ہے۔ اضلاع اور تحصیل سطح پر محافل نعت، سماع ، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کی شان کا بیان ہم سب کیلئے وجہ بخشش بنے گا،شان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم بیان کر کے دنیا کو امن و آشتی اور بھائی چارے کا پیغام دیں گے۔