کرپشن، جعلسازی اوراختیارات کے ناجائز استعمال پر سزائیں

Nov 13, 2020 | 07:03 AM

admin
مظفرگڑھ (ایک نیوز نیوز) مظفرگڑھ میں کرپشن، جعلسازی اوراختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہونے پر دوسب انسپکٹروں سمیت 3 تھانیدار نوکری سے برطرف اور چار تھانیداروں کی تنزلی کر دی گئی.

رپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ پولیس لائنز میں ڈی پی او محمد حسن اقبال نے پولیس ملازمین کے اردل روم کا انعقاد کیا۔ ڈی پی او نے پولیس ملازمین کے شوکاز، چارج شیٹس اور ان کے خلاف انکوائریز پر سماعت کی۔ غیر تسلی بخش جوابات اور الزامات ثابت ہونے پر دوسب انسپکڑز سمیت تین تھانیداروں کو برطرف کردیا۔ ایک حوالدار کو کانسٹیبل اور انیس ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کردی۔

32 پولیس افسروں اور ملازمین کو سروس ضبط کرنے کی سزائیں اورسترہ ملازمیں کو دیگر سزائیں دیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسرمظفرگڑھ کہتے ہیں شریف شہریوں پر ظلم اور زیادتی کرنے والے کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔
مزیدخبریں