غیرقانونی بھرتیوں کاکیس،پرویزالٰہی پرآج بھی فردجرم عائد نہ ہوسکی

May 13, 2024 | 16:47 PM

ایک نیوز:پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کےمقدمےمیں سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی پرآج بھی فردجرم عائدنہ ہوسکی۔
 پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ عدالت نے جیل میں پرویز الٰہی کو ادویات فراہم کرنے کیلئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی 21 مئی تک ملتوی کر دی۔

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی، فرد جرم کی کارروائی کے لئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی عدالت پیش ہوئے، تاہم 2 شریک ملزمان کے غیر حاضر ہونے کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
شریک ملزم امین کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزم فرد جرم کی کارروائی لٹکانے کے لئے غیر حاضر ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم امین کی میڈیکل رپورٹ بھی طلب کر لی۔ عدالت نے جیل میں پرویز الٰہی کو ادویات فراہم کرنے کیلئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی 21 مئی تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں