ایک نیوز:سپریم کورٹ کےفیصلےپرعملدرآمدکی بناپرالیکشن کمیشن نےقومی وصوبائی اسمبلیوں کی 77مخصوص نشستوں پراراکین کی رکنیت معطل کردی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کےمطابق قومی اسمبلی سے مسلم لیگ ن کی 14، پی پی کی 5 اور جے یو آئی کی 3 نشتیں معطل ہونےکےبعدقومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلیوں سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کی 44 نشستیں معطل ہوئیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی سے جے یو آئی کی 10، ن لیگ 7، پی پی 6، اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی ایک ایک نشست معطل ہوئی ۔
پنجاب اسمبلی سے ن لیگ کی 23، پی پی 2، ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کی ایک ایک نشست معطل ہوئی۔
سندھ اسمبلی سے ایم کیو ایم کی1 اور پی پی کی دو نشستیں معطل ہوئیں،ملک بھر سے جے یو آئی کی 13 نشستیں ، پی پی 15 اور ایم کیو ایم کی ایک نشست معطل ہوئی ۔
آئی پی پی ، ق لیگ، اے این پی اور تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی بھی ایک ایک نشست معطل ہوئی۔