ایک نیوز:آئی ایم ایف مشن اورایف بی آرکےدرمیان مذاکرات ہوئے۔
ذرائع کےمطابق مذاکرات میں چیئرمین ایف بی آر اور دیگر ممبران نےشرکت کی ، چیئرمین ایف بی آر نے موجودہ مالی سال کے محصولات کی وصولی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ذرائع کےمطابق نئے مالی سال کے ٹیکس اہداف کے حوالے سے بھی چیئرمین ایف بی آر نے آگاہ کیا، سمز کی بندش اور تاجر دوست ایپ پر آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دی گئی۔