خیبرپختونخوامیں پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی آمنےسامنے

خیبرپختونخوامیں پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی آمنےسامنے
کیپشن: Khyber Pakhtunkhwa PPP and PTI face to face

ایک نیوز:خیبرپختونخوامیں پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف آمنےسامنےآگئی۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکےبیان کےبعد پیپلز پارٹی نے بھی بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کر لیا۔


ذرائع کےمطابق پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گورنر ہاوس کے پی میں دعوت رکھنے کا فیصلہ کر لیا، علی امین گنڈا پورکی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے گورنر ہاوس میں آمد پر پابندی کے بیان پر پیپلز پارٹی متحرک ہو گئی ۔
ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو زرداری گورنر ہاوس پشاور میں قیام کریں گے، پیپلز پارٹی کا گورنر تعینات ہونے کے بعد بلاول بھٹو زرداری کا کے پی کا پہلا دورہ ہوگا جلد فیصلہ کر کے تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔