میں شادی کرنےکیلئےکس قدربےتاب ہوں،سوناکشی سنہا

میں شادی کرنےکیلئےکس قدربےتاب ہوں،سوناکشی سنہا
کیپشن: I am so eager to get married, Sonakshi Sinha

ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہانےکہاہےکہ میں شادی کرنے کیلئے بےتاب ہوں۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ویب سیریز ’ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ کی مرکزی کاسٹ نے معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کےشومیں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔

شوہوسٹ کپل شرمانےاداکارہ سوناکشی سےسوال کیاکےکہ آپ کی ساتھی اداکاروں کی توشادی ہوگئی ہےلیکن ابھی تک آپ کی شادی کیوں نہیں ہوئی اس پرآپ کاکیاکہناہے۔جس کےجواب میں اداکارہ نےکہاکہ آپ تو میرے زخموں پر نمک چِھڑک رہے ہیں، آپ کو معلوم ہے کہ میں شادی کرنے کے لیے کس قدر بےتاب ہوں۔
سوناکشی نے کہا کہ ہیرامنڈی کی شوٹنگ ختم ہوگئی، ہماری سیریز ریلیز ہوکر کامیاب بھی ہوگئی لیکن میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی۔
اُنہوں نے اپنی ساتھی اداکارہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں شرمین سیگل کی بھی شادی ہوگئی، سوناکشی سنہا کی بات کاٹتے ہوئے منیشا کوئرالہ نے کہا کہ ریچا چڈھا کی بھی شادی ہوگئی ہے اور وہ حاملہ بھی ہیں۔
واضح رہے کہ یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ کے ذریعے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر قدم رکھا ہے۔