دوسرےٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نےآئرلینڈکو7وکٹوں سےشکست دیدی

May 13, 2024 | 12:55 PM

ایک نیوز:دوسرےٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نےآئرلینڈکو7وکٹوں سےشکست دےدی۔
تفصیلات کےمطابق شاہینوں نے ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ کی شکست کا بدلہ چکا دیا۔ قومی ٹیم نےدوسرےٹی ٹوئنٹی میں اچھاکم بیک کیا، شاہینوں نےآئرلینڈکوشکست دےکرسیریزایک ایک سےبرابرکرکےتیسرےمیچ کو انتہائی اہم بنادیاہے۔

 محمد رضوان اور فخر زمان کی عمدہ اننگز نے پاکستان کو آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں کم بیک کرا دیا، سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ پاکستان نے سات وکٹوں سے جیت لیا جبکہ فیصلہ کن میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔ 
 میزبان آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں پر 193 رنز بنائے، لورکین ٹوکر نے 51، ہیری ٹیکٹر نے 32، گریتھ ڈیلنے نے 28 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین، عباس آفریدی نے دو جبکہ محمد عامر اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان ٹیم نے 194 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر سولہ اشاریہ پانچ گیندوں پر پورا کر کے میچ سات وکٹوں سے جیت لیا۔
 محمد رضوان اور فخر زمان نے 140 رنز کی شاندار پارٹنر شپ بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا، فخر زمان 75 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 78 کے سکور کے ساتھ ناقابل شکست رہے، اعظم خان نے چار چھکوں کے ساتھ جارحانہ اننگز کھیل کر 30 رنز بنائے۔
آئرلینڈ کے مارک ایڈئر، گراہم ہوم اور بین وائٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسرے میچ میں کامیابی سے پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی، سیریز کا فیصلہ کن میچ منگل کو کھیلا جائیگا۔ 

مزیدخبریں