حکومت کاحساس،خفیہ معلومات کانوٹس، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ

حکومت کاحساس،خفیہ معلومات کانوٹس، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ
کیپشن: Decision to proceed under the Government's Sensitization, Secret Information Convotes, Official Secrets Act

ایک نیوز:وفاقی حکومت نےحساس اورخفیہ معلومات کی غیرمجازتشہیرکانوٹس لیتےہوئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کرنےکا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خفیہ دستاویزات کی کھلے عام نمائش کرنےکا سخت نوٹس لےلیا۔
خفیہ معلومات اور دستاویزات کو افشا کرنے والوں کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیاگیا۔

  وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہناہےکہ اس طرح کی معلومات کا پھیلاؤ پاکستان کے سٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ دوست اور برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹس ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج کئے جائیں۔
خواجہ آصف کامزیدکہناہےکہ خفیہ معلومات یا دستاویزات کے افشاء کرنے یا پھیلانے میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس جرم کی سزا دو سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہو گی۔