محسن نقوی کی چیئرمین آئرلینڈکرکٹ بورڈ سےملاقات

 محسن نقوی کی چیئرمین آئرلینڈکرکٹ بورڈ سےملاقات
کیپشن: Mohsin Naqvi's meeting with Chairman Ireland Cricket Board

ایک نیوز:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےچیئرمین آئرلینڈکرکٹ بورڈسےملاقات کی۔
تفصیلات کےمطابق ملاقات ڈبلن میں ہوئی، چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ برائن میک نیس نے محسن نقوی کا بھرپور خیرمقدم کیا اور آئرلینڈ کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آئرلینڈ ٹیم کی شرٹ اور کیپ کا سوونیر پیش کیا۔

دونوں چیئرمینوں کےدرمیان وویمنز کرکٹ ٹیموں کی سیریز پر بات چیت کی گئی ۔ وویمنز ٹیموں کے درمیان بھی سیریز کرانے پر اتفاق کیاگیا۔
 چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ کاکہناتھاکہ آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے برس اگست ، ستمبر میں پاکستان آئے گی۔ وویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا بھی جلد جائزہ لیں گے۔  چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے ۔ پاکستان نے ہمیشہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے لئے بہترین سیکیورٹی فراہم کی ہے ۔
 چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دورہ آئرلینڈ کے لئے بہترین انتظامات پر برائن میک نیس  کا شکریہ ادا کیا۔
 محسن نقوی کاکہناتھاکہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے لئے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔ آئرلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو بہت سپورٹ ملی اور پیار ملا۔
 ملاقات میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کرکٹ آئرلینڈ وارن ڈیوٹروم اور کرکٹ آئرلینڈ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔