ایک نیوز:آزادکشمیرکی حالیہ صورتحال پروزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقدہوا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر، حکومت کے وزراء اور اعلیٰ سیاسی قیادت نے شرکت کی، اجلاس میں وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے زعماء نے بھی شرکت کی۔
اعلامیہ کےمطابق اجلاس میں حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لینے کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔ کشمیری قیادت اور جملہ شرکاء نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
آزادکشمیرکی حالیہ صورتحال،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس
May 13, 2024 | 11:24 AM