وزارت خزانہ اورآئی ایم ایف کےدرمیان آئندہ بجٹ کیلئے اہداف طے

وزارت خزانہ اورآئی ایم ایف کےدرمیان آئندہ بجٹ کیلئے اہداف طے
کیپشن: The targets for the upcoming budget have been set between the Ministry of Finance and the IMF

ایک نیوز: وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم اہداف طےپاگئے۔
ذرائع کےمطابق آئندہ مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے حکومت قرض نہیں لے گی، بیرونی ادائیگیاں بلا تاخیر بروقت کی جائیں گی، وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق ایف بی آر ٹیکس ریفنڈ ادائیگیاں بروقت کرنے کا پابند ہو گا، آئی ایم ایف کیساتھ اتفاق ہوگیا۔

 ذرائع کےمطابق زرمبادلہ ذخائر بہتر بنانے اور ادائیگیوں کیلئے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بانڈز کا اجرا کیا جائے گا، درآمدات پابندی نہیں عائد ہو گی، انٹرنیشنل ٹرانزکشنز کیلئے بھی پابندی نہیں عائد کی جائے گی اسٹیٹ بینک، وزارت خزانہ، وزارت توانائی کی معلومات آئی ایم ایف کو بھیجی جائیں گی، ایف بی آر، شماریات بیورو، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی معلومات آئی ایم ایف لے گا۔