ایک نیوز : گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی کاکہنا ہے کہ پاکستان میں گوگل کے ذریعے ایک سال کے دوران ایک ہزار ارب روپے کا کاروبار ہوا، صارفین نے 210 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کیں۔
کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی کاصحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ گوگل سے سالانہ 4 لاکھ 10 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں، پاکستان میں 350 کانٹینٹ کری ایٹر ہیں جن کے سبسکرائبر کی تعداد 10 لاکھ تک ہے، پاکستان میں بننے والا کانٹینٹ ملک سے باہر بھی دیکھا جارہا ہے، ان کی 50 فیصد ویوور شپ پاکستان سے باہر ہے۔
فرحان قریشی کاکہنا تھا کہ رواں سال پاکستانی یوٹیوب اور گیمنگ کے شعبوں میں بھی چھائے رہے، 5 سال میں گیمز اسٹوڈیو میں 100 گنا اضافہ ہوا، 1600 گیمز اسٹوڈیو ڈیولپ ہوچکے ہیں، 5 ہزار 400 یو ٹیوب چینل ہیں جنکی سبسکرائبر ایک لاکھ ہے۔