ایک نیوز : تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کی زد میں آنے والی سرکاری اور پرائیویٹ عمارتوں و املاک کی فہرست جاری کر دی گئی۔
عمران خان کی گرفتاری کے بعد مشتعل کارکنوں نے 22 اہم سرکاری اور پرائیویٹ عمارتوں میں توڑ پھوڑ کے بعد جلاؤ گھیراؤ کیا، ہجوم کی طرف سے جن عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں جناح ہاؤس، ای سی پی آفس پشاور، ای سی پی آفس لاہور، ریڈیو پاکستان پشاور، عسکری ٹاور لاہور، جی ایچ کیو راولپنڈی شامل ہیں۔
مظاہروں کے دوران ایف سی بیرک مردان، ایف سی قلعہ چکدرہ، ایف سی سکول دیر، ملٹری بیرک مردان، پی اے ایف کی یادگار شہداء سرگودھا، پی اے ایف بیس میانوالی، پی ایم ایل این آفس لاہور، وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ لاہور، کلمہ چوک لاہور، کار شو روم لاہور، میٹرو سٹیشن راولپنڈی، موٹروے انٹرچینج سوات کو نقصان پہنچایا گیا۔
سروسز ہسپتال لاہور، ایس پی آفس انڈسٹریل ایریا اسلام آباد، مویشی منڈی چارگانو چوک پشاور، تھانہ شادمان لاہور درجنوں پولیس وین، ایدھی ایمبولینس کی گاڑیاں، کے ایم سی کے ٹینکر، سویلین اور حساس اداروں کی گاڑیاں کراچی، نسٹ میں پرائیویٹ کاریں اور کنٹینرز کو آگ لگا کر جلایا گیا۔