ایک نیوز :جرمنی نے یوکرین کےلیے 2 ارب 95 کروڑ کے اسلحہ پیکیج کا اعلان کردیا۔
جرمن وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کےلیے2.7 ارب یورو کے ہتھیاروں کا نیا پیکیج تیار کررہے ہیں۔ ہتھیاروں میں ٹینک، بکتربند گاڑیاں اور فضائی دفاعی نظام شامل ہے۔
جرمن وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے یوکرین میں جنگ کا خاتمہ ہوتا نظر نہیں آرہا۔