کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ 

May 13, 2023 | 20:20 PM

ایک نیوز :رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز فی تولہ سونے کی قیمت   تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونا 3200 روپے مہنگا ہوکردو لاکھ 34 ہزار روپے کاہوگیا۔جبکہ 10 گرام سونے کا دام ایک مرتبہ پھر دو لاکھ کی سطح عبور کرگیا۔  جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2743 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 617 روپے ہوگئی۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کے بعد 2010 ڈالر فی اونس ہے۔ 

مزیدخبریں