9مئی کوتوڑپھوڑ میں ملوث منصوبہ سازوں کوکٹہرے میں لایاجائیگا،آرمی چیف 

9مئی کوتوڑپھوڑ میں ملوث منصوبہ سازوں کوکٹہرے میں لایاجائیگا،آرمی چیف 
کیپشن: The planners involved in the May 9 vandalism will be brought to justice, Army Chief

ایک نیوز :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاکہنا ہے کہ 9مئی کےسیاہ دن کوتوڑپھوڑ میں ملوث منصوبہ سازوں،اکسانےوالوں اورعمل کرنےوالوں کوانصاف کےکٹہرےمیں لایاجائیگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر  نے کورہیڈکوارٹرپشاورکادورہ کیا۔ کورکمانڈرپشاورنےآرمی چیف کااستقبال کیا۔سکیورٹی صورتحال،انسداددہشت گردی کےاقدامات پربریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  نےکورکی پیشہ ورانہ مہارتوں،کارکردگی اورانسداددہشت گردی کےاقدامات کوسراہا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  ن کاافسران و جوانوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ افواج تنصیبات کےتقدس،سلامتی کوپامال کرنےکی کوشش برداشت نہیں کریگی۔ امن واستحکام کیلئےکوششیں جاری رکھیں گے۔ امن واستحکام کےعمل کوخراب کرنےکی کوئی گنجائش نہیں ۔ دشمن عناصرکی جانب سےمسلح افواج کونشانہ بنانےکی کوششیں کی جارہی ہیں۔ پاکستانی عوام کی حمایت سےتمام مذموم کوششیں ناکام بنادیں گے۔