ایک نیوز :گجرات پولیس کاانوکھا کارنامہ سامنےآگیا،احتجاجی مظاہروں میں چند ماہ قبل انتقال کرنیوالے شخص کانام ایف آئی آر میں شامل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کیخلاف مظاہرے میں شریک دیگرمظاہرین کے ساتھ مرحومین کے نام بھی شامل کرنا شروع کردیئے۔مقدمہ جی ٹی ایس چوک میں احتجاج کرنے پر درج کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق عمران خان کی گرفتاری پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی ایف آئی آر میں اسے ملزم نامزد کیا ہے، ایف آئی آر 3 روز قبل اے ایس ائی گلزار احمد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔
یکم رمضان کو قبرستان شاہ ہرا بھرا کالرہ میں پی ٹی آئی کارکن مدثر ڈار کو سپرد خاک کیا گیا تھا، 45 سالہ مدثر ڈار ولد منیر ڈار دو بچوں کا باپ تھا۔
واضح رہے کہ 10 مئی کے جی ٹی ایس چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرنے پر پی ٹی آئی رہنما منیر ڈار اور ضلعی صدر سلیم سرور جوڑا سمیت 39 نامزد اور 50 نامعلوم افراد پر پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔