ایک نیوز : گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر (ترمیمی)، پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری آرڈیننس اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2023 جاری کردیا۔
ہنگامی حالات میں دفعہ 144 (کریمنل پروسیجر کوڈ) کا نفاذ قانونی پیچیدگیاں لاتا تھا۔قانونی پیچدگی کے باعث ہنگامی حالات میں ہر کیس کو فوری طور پر کابینہ میں ریفر کرنا فوری عملی طور پر ممکن نہیں تھا ۔
ترمیمی آرڈیننس سے ڈپٹی کمشنر یا حکومت کی طرف سے کوئی بھی افسر جسے حکومت نے اختیار دیا ہو ، سیکشن 144 (کریمنل پروسیجر کوڈ) کے تحت ہنگامی صورتحال کے فوری کیسز میں احکامات جاری کر سکے گا۔
گورنر نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر، ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری آرڈیننس جاری کردیئے
May 13, 2023 | 17:02 PM