ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنماعثمان ڈار نے نظر بندی کا حکم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا،عدالت سے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماعثمان ڈار نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ غیر قانونی طور پرنظر بندی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا،کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ سیاسی بنیادوں پر 30 دن کی نظر بندی کا حکم جاری کیا گیا ،عدالت نظر بندی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے ۔