ایک نیوز: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ دوبارہ گرفتار کیا تو ری ایکشن دوبارہ ہو گا، یہ دھمکی 22 کروڑ عوام کو تھی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملکی سالمیت کیخلاف جو کام کرے وہ معاف ہے، پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو کبھی انصاف نہیں ملا، ایک ملک میں 2 قانون نہیں چل سکتے، ملک کو ڈنڈے اور بدمعاشی سے ملک کو چلایا جا رہا ہے۔ عمران خان جو مانگ رہا ہے وہ بھی مل گیا، جو نہیں مانگ رہا وہ بھی مل گیا۔ عمران خان کو جو ضمانت ملی وہ کسی کو ملی نہ ملے گی، عدالتوں میں عمران نیازی کیلئے ضمانتوں کا اتوار بازار لگا ہوا ہے۔ سب کیلئے یکساں حقوق کی اہمیت کہاں گئی۔
صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اس شخص کو سب معاف ہے، اسے بلینکٹ ضمانت دی گئی۔ عدالت کو کیوں نہیں کہا میرے کارکنوں کو بھی رہا کرو۔ ان کی اقتدار کی بھوک ختم نہیں ہو رہی۔ عمران خان ڈنڈے کے زور پر پورے ملک کو چلا رہے ہیں،کل ایسے شخص کو ایسا انوکھا آرڈر دیا ہے وہ جو کچھ بھی کرے اسے معاف ہے،قتل کرے۔ آئین توڑے۔ حملے کرے سب اسے معاف ہے،وہ شخص دنیا کا ہر وہ کام کر سکتا ہے اس کے لیے اسے بیل دی گئی ہے، عمران خان کو جو ڈھیل ملی اس پر ہر شخص شرمندہ ہے،لوگ سوچ رہے ہیں کہ اب کونسا ادارہ ہمیں انصاف دے گا،اس شخص کو آئین کی دھجیاں اڑانا، پاکستان کے اداروں پر حملے کرنا معاف ہیں،یہ دنیا کا ہر وقت کام کرسکتا ہے جو غیر آئینی اور غیر قانونی ہو،عوام دیکھ رہی ہے کہ اب کہاں سے انصاف کا تقاضہ کریں۔