ظل شاہ قتل کیس، عمران خان کی حفاظتی ضمانت کا تحریری حکمنامہ جاری

ظل شاہ قتل کیس، عمران خان کی حفاظتی ضمانت کا تحریری حکمنامہ جاری

ایک نیوز: ظل شاہ قتل کیس میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تین صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جاری کیا ہے۔ تحریری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض 22 مئی تک ضمانت منظور کی گئی ہے۔ عمران خان کو ظل شاہ قتل کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

تحریری حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان 22 مئی تک متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔وکیل درخواست گزار کے مطابق مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اور سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے۔انصاف کی فراہمی کے لئیے ضمانت دی جائے تاکہ متعلقہ عدالت میں پیش ہو سکیں۔وکیل درخواست گزار کے مطابق پولیس نے اس کیس میں عمران خان کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔ پولیس نے لاہور ہائیکورٹ میں بیان دیا کہ عمران خان کی اس کیس میں گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے۔

تحریری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ وکیل درخواست گزار کے مطابق خدشہ ہے کہ عمران خان لاہور پہنچیں گے تو گرفتار کر لیا جائے گا۔ جس کی وجہ سے عمران خان کی 22 مئی تک کی حفاظتی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔