بقایاجات ادائیگی کی یقین دہانی: فلورملزایسوسی ایشن کے حکومت سے مذاکرات کامیاب

May 13, 2023 | 15:39 PM

ایک نیوز: پنجاب میں آٹے کے بحران کا خدشہ ٹل گیا۔ فلورملزایسوسی ایشن کے حکومت سے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ حکومت نے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کروادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے فری آتے کے بقایاجات اور آٹا سپلائی پرمٹ فراہمی کی یقین دہانی کے بعد فلورملزم ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی ہڑتال کے سبب راولپنڈی اور اسلام آباد میں آٹا دستیاب نہیں تھا۔ 

فلورملزایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی سطح پر راولپنڈی اسلام آباد کی ملوں کو روزانہ کی بنیاد پر تیس ٹن گندم کی فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے۔ اتوار سے گندم کی پسائی اور پیکنگ کے بعد مارکیٹ میں فراہمی شروع کردی جائے گی۔ 

فلورملز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین رضا احمد شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری ڈیمانڈ 70 ٹن گندم یومیہ فی فلور مل ہے۔ جو محکمہ خوراک نے بتدریج بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ فلور ملز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے وفد نے سیکرٹری خوراک زمان وٹو کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ جس میں فری آٹے کے بقایا جات اور گندم خریداری کیلئے پرمٹ کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں