ایک نیوز: سابق بھارتی لیجنڈری بلےباز سچن ٹنڈولکر نے بغیر اجازت آن لائن ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف پولیس میں شکایت درج کروادی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سچن ٹنڈولکر نے بغیر اجازت انکا نام اور تصویر استعمال کرکے ادویات کو فروخت کرنے والوں کیخلاف پولیس میں شکایت درج کروادی ہے۔شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ ایک دوائی کمپنی کے آن لائن اشتہار میں ٹنڈولکر کا نام، تصویر اور آواز استعمال کرکے دواؤں کی تشہیر کی گئی ہے۔
سچن ٹنڈولکر کی جانب سے ممبئی پولیس کو اپنے معاون کے ذریعے شکایت درج کرائی گئی ہے جس پر پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 420 دھوکا دہی، 465 جعل سازی اور دفعہ 500 ہتک عزت کے تحت درج کی ہے۔