IMFکی شرط پرآئندہ بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس عائدکرنے کی تجویز

May 13, 2023 | 15:27 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: آئی ایم ایف کی شرط پر آئندہ بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس عائد کرنے کی شرط پر عملدرآمدکر دیا ہے، ایف بی آر حکام کے مطابق آئندہ بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر میں فائلز کی لین دین پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹ کی لین دین کرنے والے ایجنٹس کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کی شرط پر آئندہ بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس عائد کرنے کی شرط پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر میں فائلز کی لین دین پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹ کی لین دین کرنے والے ایجنٹس کو رجسٹرڈ کیا جائے گا،رجسٹرڈ پراپرٹی ایجنٹس پر فائلوں کی لین دین پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق بجٹ میں پلاٹس کی خریدوفروخت کرنے والے نان فائلرز کیلئے ٹیکسز کی شرح دگنی کی جائے گی،اس وقت فائلرز کیلئے پلاٹ کی خریدوفروخت پر 2 فیصد ودہولڈنگ اور 2 فیصد گین ٹیکس عائد ہے،پلاٹ کی خریدوفروخت پر نان فائلرز پر کیلئے 7 فیصد ودہولڈنگ اور 4 فیصد گین ٹیکس عائد ہے،بجٹ میں پلاٹ کی خریدوفروخت پر فائلرز اور نان فائلرز کیلئے ٹیکس بھی بڑھانے کی تجویز ہے،پلاٹس میں فائلوں کی خریدوفروخت پر ٹیکس میکنزم نہ ہونے کے باعث ٹیکس چوری ہو رہا۔

مزیدخبریں