پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے قابل مذمت، خواجہ آصف کا اظہار شرمندگی

May 13, 2023 | 14:22 PM

ایک نیوز: سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف بھی پی ٹی آئی کے حق میں بول پڑے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کو قابل مذمت قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کی ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے قابل مذمت ہیں۔ جن پر وہ ذاتی طور پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور ان کی جماعت انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ اس لیے جن خواتین کے ساتھ بدسلوکی ہوئی۔ ان کے پاس جاکر ذاتی طور پر معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ 

مزیدخبریں