پی ڈی ایم کادھرنا،رجسٹرار کی سپریم کورٹ کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

پی ڈی ایم کادھرنا،رجسٹرار کی سپریم کورٹ کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت
کیپشن: سپریم کورٹ نے اے آئی جی اپیشل برانچ اور اسلام آباد انتظامیہ کو طلب کرلیا

 ایک نیوز :رجسٹرار سپریم کورٹ نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ سے پیر کے روز پی ڈی ایم کے دھرنے کے باعث عدالت عظمیٰ کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی زیر صدارت عدالت عظمیٰ کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا۔جسس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور ایس ایس پی سیکیورٹی نے شرکت کی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں پیر کو انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہے،پی ڈی ایم نے پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔