سپریم کورٹ نےآئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیا

 سپریم کورٹ نےآئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیا
کیپشن: سپریم کورٹ نےآئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیا

ایک نیوز: سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر 6بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے،بنچ ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا۔ 

بنچ 2میں جسٹس سردار طارق،جسٹس امین الدین اور جسٹس محمد علی مظہر اور بنچ 3میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس شاہد وحید جبکہ بنچ 4میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہونگے۔

بنچ 5میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل اور بنچ 6میں جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہونگے۔

پنجاب میں انتخابات کرانے کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت پیر کو ہوگی،نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت منگل کو ہوگی،اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ عبدالغنی مجید کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب درخواست پر سماعت منگل کو ہوگی۔