جےیوآئی دھرنا: کارکنوں کو لکس صابن ساتھ رکھنے کی خصوصی ہدایت

May 13, 2023 | 13:42 PM

ایک نیوز: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کیجانب سے پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کیلئے کارکنوں کو ضروری سامان کے ساتھ لکس صابن ساتھ لیجانے کی خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے 15مئی سوموار کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی دھرنے کےلئے کارکنان کو ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ ہدایت نامہ کے مطابق کارکنان اپنے ساتھ ضروری سامان بشمول کپڑے، بستر ، لوٹا اور لکس صابن لیکر آئیں۔

کارکنوں کو اپنے موبائل کا چارجر ساتھ رکھنے اور ساتھیوں سے مانگنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ کارکن جمعیت کے جھنڈے والا بیج اپنی قمیض پر لگائے رکھیں۔

جب تک امیر محترم احتجاج ختم کرنے کا اعلان نہ کریں اپنی اپنی جگہ پر موجود رہیں۔

احتجاج کےلئے اپنی بساط کے مطابق ضلعی امیر کو اتوار نماز عصر سے قبل چندہ جمع کروائیں۔

تمام کارکنان نظم و ضبط کی پابندی کریں۔

یہ ہدایت نامہ سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی جانب سے جاری کیاگیا ہے۔

مزیدخبریں