ایک نیوز : کانگرس نے بھارت کی ریاست کرناٹک میں انتخابی میدان مار لیا، وزیراعظم مودی کی کمپین کے باوجود بی جے پی کو عبرتناک شکست ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کرناٹک اسمبلی انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے بی جے پی کے وزیراعلی بسواراج بومائی کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سیٹیں نکالنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے جبکہ کانگریس کو عوام نے فتح سے ہمکنارکیا ہیے ۔
کانگریس 134سیٹوں پر برتری کے ساتھ آگے ہے جب کہ کرناٹک میں بی جے پی 64سیٹوں کیساتھ پیچھے ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے رجحانات کے مطابق ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کو بڑے پیمانے پر لٹمس ٹیسٹ کے طور پر دیکھا گیا۔
2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل دونوں پارٹیاں اپنی مقبولیت چیک کررہی ہیں اور کانگرس یقینی فاتح کی صورت میں سامنے آئی ہے۔بنگلورو اور دہلی میں اپوزیشن کانگریس کے ہیڈ کوارٹر میں جشن منایا جارہا ہے جبکہ کانگریس کے کارکنان اور قائدین، اپنی انتخابی قسمت کو تبدیل کرنے اور 2024 میں خود کو حزب اختلاف کے اہم کھلاڑی کے طور پر پوزیشن میں لانے کے لیے بے چین ہیں۔