عمران خان رہائی کے بعدآج ساڑھے5بجےقوم سےاہم خطاب کرینگے

عمران خان رہائی کے بعدآج ساڑھے5بجےقوم سےاہم خطاب کرینگے
کیپشن: عمران خان رہائی کے بعدآج4بجےقوم سےاہم خطاب کرینگے

ایک نیوز: عمران خان صاحب غیرقانونی اغوا سے رہائی کے بعد آج ساڑھے5 بجے زمان پارک لاہور سے قوم سے اہم خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان رات گئے اسلام آبادسے زمان پارک پہنچ گئے تھے،کارکنوں کی بڑی تعداد نے اپنے قائد کا استقبال کیا تھا،اس موقع پر آتش بازی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا گیا تھا۔

عمران خان کا ٹھوکر نیاز بیگ پر استقبال:

سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد پولیس کی سکیورٹی میں لاہور کے لیے روانہ ہوئے تھے، راستے میں انہوں نے چکری ریسٹ روم میں تھوڑی دیر قیام کیا، بھیرہ میں چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد پولیس کی گاڑی سے اتر کر اپنی سکیورٹی ٹیم کے ہمراہ لاہور روانہ ہوئے ۔ ٹھوکر نیاز بیگ پر کارکنوں کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کا شاندار استقبال کیا گیا،کارکنوں نے رقص اور آتش بازی کی۔

زمان پارک میں آتش بازی کا مظاہرہ:

عمران خان کاقافلہ جب زمان پارک پہنچا تو سابق وزیراعظم کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا، کارکنوں نے قافلے پر پھول نچھاور کیے، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، آتش بازی کا شان دار مظاہرہ کیا گیا، کھلاڑیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور گھوڑوں کے رقص کا اہتمام کیا گیا۔

عمران خان کا ویڈیو پیغام:

اسلام آباد سے زمان پارک روانگی کے وقت عمران خان نے اپنے ویڈیوبیان میں کہا تین گھنٹےہمیں روکا گیا کہ بڑا خطرہ ہے، آئی جی اسلام آباد نےروکنےکی پوری کوشش کی،جس پر میں نے انہیں کہا کہ سارے پاکستان کو بتاؤں گا کہ تم ہمیں اغوا کررہے ہو،دباؤ میں آکر جانے دیا،باہر نکلے تو سڑکیں خالی تھیں، کسی قسم کا خطرہ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے رہائی کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کے لاہور واپسی کے راستے بلاک کر دیے تھے، عمران خان نے انتظامیہ کو 15 منٹ کا الٹی میٹم دیا تھا۔کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد روٹ کلیئر ہوئے اور عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانہ ہوئے اور قافلے کی صورت میں لاہور پہنچے تھے۔