ایک نیوز: حریم شاہ کی دھمکی کام کرگئی۔دل دہلا دینے والے مظاہرے،ملک میں انٹرنیٹ سروسز کی بحالی کے بعد پاکستان بھر کے نیٹیزین سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والی حریم شاہ سے اظہار تشکر کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے متعدد دیگر لوگوں کے ساتھ پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز کی بحالی کے بڑھتے ہوئے مطالبے میں اپنی آواز بھی شامل کی ہے۔
دوسری جانب حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ٹویٹ میں لکھا کہ "اگر رانا جی نے آج رات تک انٹرنیٹ بحال نہ کیا تو میں نے ساری وڈیوز بحال کردینی ہیں"۔
حریم شاہ نے ٹویٹر پراپنا ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ "رانا جی کو بہت شوق ہے لوگوں کو ننگا کرکے دیکھنے کا لیکن اب کہیں خود ہی ننگے نہ ہو جائیں"۔
رانا جی کو بہت شوق ہے لوگوں کو ننگا کرکے دیکھنے کا لیکن اب کہیں خود ہی ننگے نہ ہو جائیں۔@RanaSanaullahPK pic.twitter.com/cx2J45bYRd
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) May 12, 2023
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہروں کے جواب میں حکومت نے 9 مئی کو ملک بھر میں موبائل براڈ بینڈ سروسز کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔