کہروڑپکا: مقامی گلوکارہ کو زہریلی شراب پلا کر تشدد کے بعد قتل کر نے کا واقعہ

May 13, 2023 | 12:22 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کہروڑپکا میں مقامی گلوکارہ شہلا کے مبینہ قتل کا واقعہ پیش آیا جس میں اہلخانہ نے الزام لگایا کہ شہلا کو زہریلی شراب پلا کر تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق کہروڑپکا کے محلہ ممتاز آباد کی رہائشی شہلا مائی جو گانا بجانا کرکے اپنے اہلخانہ کا گزر بسر کرتی تھی گزشتہ رات مبینہ طور پر اسے قتل کردیا گیا۔ اہلخانہ کے مطابق مقامی گلوکارہ شہلا مائی کو ملزمان ورغلا کر اپنے پاس لے گئے اور زہریلی شراب پلا کر شہلا کا گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔

شہلا کی نعش پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں، اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سٹی اور نفری موقع پر پہنچ گئی۔ مقامی قبرستان میں تدفین کا عمل روک دیا گیا ہے نعش کو تدفین کی بجائے پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ملزمان جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔

مزیدخبریں