ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

May 13, 2023 | 12:09 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: جنوبی وزیرستان لوئر کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال جنوبی وزیرستان لوئر سے یہ پہلا مثبت ماحولیاتی نمونہ ہے۔ وائرس  جینیاتی طورپر  2022 میں پائے جانے والے وائرس سے مشابہت رکھتا ہے۔ رواں سال 6 مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ والدین خطرے کا احساس کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔ پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں،وائرس کی شناخت پاکستان کے موثر پولیو نگرانی نظام کو نمایاں کرتی ہے۔

مزیدخبریں