ڈالر ، اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

May 13, 2023 | 11:57 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر اور اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ اور جمعرات کو ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 14 روپے 9 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ ہفتے کے آخری کاروبار روز ڈالر  کی قدر میں 13 روپے پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رواں ہفتے انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 49 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 8 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 289 روپے بند ہوا۔

رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 754 پوائنٹس کی کمی ہوئی، کاروباری ہفتے کے آخری دن 100 انڈیکس 41 ہزار 487 پوائنٹس پر بند ہوا

مزیدخبریں