ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس صفدر سلیم شاہد نے ذوالفقار کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ اگر ڈاکٹر یاسمین راشد کسی مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی خواتین ورکرز کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی تین ایم پی او کے تحت گرفتاری کے حکم کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالتوں کو روٹین کے مطابق کام کرنا چاہیےہے۔
جس پر عدالت نے کہا کہ جج صاحبان ہفتہ کے روز آتے ہیں اور کام کرتے ہیں،آپ عدالتوں کو سکینڈلائز کر رہے ہیں۔سرکاری وکیل کا اس پر کہنا تھا کہ میں ایسا نہیں کر سکتا ہوں۔احمد اویس نےمکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے دوست استاد ہیں انہیں لیک ر دینے کا شوق ہے۔