ایک نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ساری قوم عظیم فوج کےساتھ کھڑی ہےفوج کسی دکھاوےکی ریلیوں کی محتاج نہیں ہے،فوج بھی چاہتی ہےخزانہ لوٹنےوالےمنی لانڈرنگ کرنےوالےآئین قانون کےریڈار میں آئیں.
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فوج بھی چاہتی ہےخزانہ لوٹنےوالےمنی لانڈرنگ کرنےوالےآئین قانون کےریڈار میں آئیں.ملک کی لوٹی ہوئی دولت ملک واپس آئے،عدلیہ نےملک کو انارکی اورخانہ جنگی سےبچایاہے،3دن سےموٹربائیک ریڑھی ٹیکسی والوں کےگھرچولہانہیں جلا۔
شیخ رشیدنے کہا کہ عوام جیت گئی سازشی ہار گئے،سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینےکی بجائےشہبازشریف کو استعفی دینا چاہیے،ووٹ بیچنے والوں کو سیکورٹی مل سکتی ہے توالیکشن کیلئےبھی سکیورٹی مل سکتی ہے،1997میں سپریم کورٹ پرحملہ کرنے والے یاد رکھیں یہ2023 ہےجب دلیل ختم ہوتی ہے تو حکومت کے ذلیل ہونے کا وقت آ جاتا ہے۔
شیخ رشیدنے مزیدکہا کہ قوم حکومت سےنفرت کرتی ہے،مہنگائی بیروزگاری کےہاتھوں تنگ ہے،IMFکھٹائی میں ڈیفالٹ کی تلوارسر پرلٹک رہی ہے،حکومت ہرروز اپنےپاؤں پرخودکلہاڑی مارتی ہے،مارشل لاء ایمرجنسی کی خواہشیں دم توڑگئیں۔عدالت کافیصلہ بھانپ کردھرنےکاسانپ نکالاگیاہے،ساری قوم عدلیہ کےساتھ کھڑی ہےآئین قانون جیت کررہےگا۔