سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنےکا سنگل بینچ کا حکم واپس

May 13, 2023 | 11:12 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا سنگل بینچ کا حکم واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ نےسابق وزیر اعلی عثمان بزدار کی مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔

جس میں کہا گیا کہ سنگل بینچ نے کچھ سوالات اٹھائے مگر چیف جسٹس نے فائنل لارجر بینچ کو بھجواتے وقت ان سوالات کا حوالہ نہیں دیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں میں بھی اسی نوعیت کے سوالات اٹھائے گئے ،فریقین نے اس حوالے سے تحریری جواب بھی جمع کرا دیا ہے ،کیس کی مزید سماعت 26مئی تک ملتوی کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں