کراچی: فائرنگ سے 6 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی: فائرنگ سے 6 سالہ بچہ جاں بحق

ایک نیوز: کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کی زد میں آکر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق  پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات سے پتا چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا اور یہ جھگڑا پڑوسیوں کے درمیان ہوا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا ہےکہ ملزم عباسی نے محبوب پر فائرنگ کی جس سے گولی ٹانگ پرلگی اور گولی محبوب کو زخمی کرتے ہوئے 6 سالہ بچے کو لگی جس سے وہ دم توڑ گیا۔  اس دوران ایک شخص فائرنگ کی زد میں آکر زخمی بھی ہوا ہے۔