ایک نیوز: لاہور میں جناح ہاوٴس پر حملہ کرنے والے "بیشتر شرپسندوں" کی شناخت ہو گئی۔ حکومت نےملزمان کی شناخت پر 2لاکھ روپے انعام کااعلان بھی کردیا۔
صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ شناخت میں مدد فراہم کرنے والوں کو فی کس دو لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی۔ شناخت میں مدد فراہم کرنے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جناح ہاوٴس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے بیشتر شرپسندوں کی شناخت کر لی۔ ان مزید شرپسندوں میں دانش منیر سکنہ لاہور، سعود سکنہ لاہور، عدنان اشرف سکنہ لاہور، فاروق زمان سکنہ راولپنڈی، علی حسن عباس سکنہ لاہور، چوہدری مسعود معراج سکنہ لاہور، محمد تیمور جعفر سکنہ لودھراں، علی افتخار سکنہ لاہور، عامر حمزہ سکنہ پاک پتن، وقاص پرویز سکنہ لاہور، سجاد سعید سکنہ ملتان، یوسف گلزار سکنہ لاہور، محمد ارسلان سکنہ لاہور اور علی رضا سکنہ اوکاڑہ شامل ہیں۔ مزید شر پسندوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق جناح ہاوٴس کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے اورقیمتی اشیاء و دستاویزات چوری کرنے والوں کے خلاف مزید تیزی سے قانون حرکت میں آیا۔ اب تک بیشتر افراد کی شناخت ہو گئی ہے۔جنہوں نے کور کمانڈر ہاوٴس کا جلاوٴ گھیراوٴ اور توڑ پھوڑ کی پرتشدد کارروائیوں میں حصہ لیا۔
ان شر پسندوں کے خلاف، انسداد دہشتگردی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ پرتشدد کارکنان مسلح آتشی اسلحہ، ڈنڈے، پتھر و پٹرول بم سے لیس تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسے مزید افراد جنہوں نے ملک کے دیگر علاقوں میں ملکی املاک کو نقصان پہنچایا وہ بھی قانون کی گرفت میں آ رہے ہیں۔