سیاحتی مقامات سیاسی، معاشی عدم استحکام کے باعث ویران

سیاحتی مقامات سیاسی، معاشی عدم استحکام کے باعث ویران

ایک نیوز: ملک بھر میں سیاحتی مقامات سیاسی، معاشی عدم استحکام کے باعث ویران ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  پاکستان میں جاری سیاسی اور معاشی عدم استحکام کی وجہ سے علاقہ گلیات کے سیاحتی مقامات نتھیاگلی، ڈونگاگلی اور ایوبیہ میں سیاح بہت کم تعداد میں آرہے ہیں جس وجہ سے ان علاقوں میں کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔

گلیات کے کاروباری حضرات کا کہنا ہے کہ مُلک میں مہنگائی کے طوفان اور سیاسی لڑائی کے باعث مئی کا مہینہ گزر رہا ہے لیکن تاحال ہمارے علاقوں میں سیاحوں کی آمد نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے ہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑ رہاہے۔

سیاحتی مقام گلیات میں تاحال سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع نہ ہونے کی وجہ سے کاروباری حضرات کا روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔ہوٹل انڈسٹری مالکان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ٹیکس میں چھوٹ دی جائے۔