پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے ،شہر شہر مظاہرے ،ریلیاں

May 13, 2023 | 10:33 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پراحتجاج کے دوران آرمی تنصیبات پرحملوں کے بعدپاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے شہرشہرتنظیموں،شہریوں کی جانب سے مظاہرے  کئے جارہے ہیں۔

اہلیان راولپنڈی کی جانب سے راولپنڈی اور  مری روڈ پر پاک فوج سے اظہار محبت و عقیدت کے بینرز آویزاں کردیئے گئے جبکہ پاکستان کے 23کروڑ عوام پاک فوج سے محبت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی مختلف شاہراہوں پر پاکستان فوج سےاظہار محبت و عقیدت کے پوسٹرز دکھائی دے رہے ہیں جن پر ’پاکستان فوج آئین کی محافظ‘ اور ’پاکستان فوج کے سالار و سپاہی کو سلام‘ لکھا ہے۔

بہاولنگر میں   پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے سول سوسائٹی اور دیگر حلقوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔جس میں عوامی، سماجی حلقوں، تاجر تنظیموں اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت  کی ۔ریلی کے شرکا نےبہاولی چوک سے سٹی چوک تک مارچ  کیا۔شرکا نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔

اوکاڑہ میں  شہریوں نے پاک فوج کے ساتھ یکجتی کے لئے ریلی نکالی ۔ پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی بھی کی گئی۔

ریلی کے شرکاکاکہنا تھا کہ  پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ پاک فوج ہماری محافظ ہے ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

اوکاڑا پاک سول سولجر آرگنائزیشن کی پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی جو جی ٹی روڈ سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئ پریس کلب اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں پاک فوج کے غق میں نعرے لگائے گئے ۔ریلی میں پاک فوج کے ترانے بھی بجائے جا رہے تھے ۔

 پاک سول سولجر آرگنائزیشن کےعہدیداروں کا کہنا تھا کہ  ہم پاک فوج کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے۔پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔ایک منظم پروپیگنڈے کے تحت سرکاری املاک اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔پاک فوج کے لیے ہماری جان ہمارا مال ہمارا سب کچھ قربان ہے۔

پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شہر میں بینرز آویزاں کر دیئے گئے,بینرز پر پاک فوج کے جوانوں اور شہداء کی تصویریں بھی لگائی گئی,بینرز مری روڈ ، سیکتھ روڈ،  رحمان آباد اور چاندنی چوک پر آویزاں کیئے گئے,شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے،بینرز پر تحریریں.

شہریوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی محبت ہرمحب وطن پاکستانی کے دل میں کوٹ کوٹ کر بھری ہےاسے کوئی نکال نہیں سکتا۔لوگ آتے رہیں گے جاتے رہیں گے لیکن پاک فوج سے عوام کا محبت کا اٹوٹ رشتہ کبھی نہیں ٹوٹے گا۔ کبھی قدرتی آفات ہوں یا ایمرجنسی جنگ ہو یا جشن عوام کی مدد کے لئے ہمیشہ پاک فوج ہی بر وقت پہنچی ۔

ملک کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی بحالی، بھتہ خوروں، دہشت گردوں اور دیگر ملک دشمن عناصر سے نمٹنے کے لئے افواجِ پاکستان ملک کے دیگر سول اداروں کے ساتھ مل کر شاندار خدمات سر انجام دے رہے ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔انشاء اللہ شہدائے افواجِ پاکستان اور عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور وطنِ عزیز پھر سے امن کی راہ پر گامزن ہو گا اور اقوامِ عالم میں بھر پور کردار ادا کریگا۔

مزیدخبریں