نہم کلاس کےملتوی امتحانات کانیاشیڈول جاری کردیا گیا

May 13, 2023 | 16:30 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: تین دن کی بندش کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے سرکاری اسکول کھل گئے جبکہ نہم کلاس کے ملتوی شدہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نہم کلاس کے ملتوی شدہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ نئے شیڈول کے مطابق 17 مئی سے امتحانات کا اعلان ہوگا۔ 17 مئی کو ترجمہ القرآن/ اخلاقیات کا پیپر ہوگا۔18مئی کو کیمسٹری/ جنرل سائنس کا پیپر ہوگا۔

قبل ازیں سرکاری اسکولوں میں حاضری معمول سے انتہائی کم رہی جبکہ کالج اور یونیورسٹیاں پیر کے روز سے باقاعدہ کھلیں گی۔پرائیویٹ اے پلس اور اے کیٹگری کے اسکولز آج بھی بند رہے، ہفتہ کو بیشتر پرائیوٹ اسکولز بند رہتے ہیں۔پنجاب کے 9 بورڈز کے زیر اہتمام نویں جماعت کے ملتوی امتحانات کا نیا شیڈول جاری نہ ہو سکاتھا۔

ادھر برٹش کونسل نے پاکستان میں اے اور او لیول کیمبرج امتحانات پیر سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل کے مطابق پیر 15 مئی سے پرچے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے.

دوسری جانب لاڑکانہ میں تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام دسویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں۔لاڑکانہ میں آج دسویں جماعت کا کیمسٹری اور جنرل سائنس کا پیپر لیا جا رہا ہے۔

نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے اوقات میں حیدرآباد اور سکھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ حیدرآباد اور سکھر رفیق پلھ کا کہنا ہے کہ حیسکو اور سیپکو امتحانات میں بلکل تعاون نہیں کر رہے۔حیسکو اور سیپکو چیف سے اپیل ہے امتحانات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

مزیدخبریں