جہلم: برطانیہ پلٹ نوجوان نے اپنی شادی میں ہیلی کاپٹر سے ڈالروں کی برسات کردی

جہلم: برطانیہ پلٹ نوجوان نے اپنی شادی میں ہیلی کاپٹر سے ڈالروں کی برسات کردی
کیپشن: Jhelum: A young man from Britain made it rain dollars from a helicopter at his wedding

ایک نیوز: برطانیہ پلٹ نوجوان نے اپنی شادی کی تقریب کو یادگار بنانے کیلئے ہیلی کاپٹر سے ڈالروں کی برسات کردی۔ وقاص نامی دلہا اپنی دلہن کو لینے ہیلی کاپٹر میں شادی ہال پہنچا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق دلہے کے قریبی رشتہ داروں نے ہیلی کاپٹر سے امریکی  ڈالروں کی برسات کردی۔ جس سے ایک مرتبہ تو آسمان ڈالروں سے بھر گیا اور شہریوں کی چاندی ہوگئی جو آسمان سے گرتے ڈالر اکٹھے کرتے رہے۔ 

ہیلی کاپٹر سے امریکی ڈالر پھینکنے  کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ انوکھی شادی پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اسی وجہ سے ڈالر کی قیمتیں آسمان پر ہیں۔