ترکیہ میں کل صدارتی اور پارلیمانی الیکشن

ترکیہ میں کل صدارتی اور پارلیمانی الیکشن

ایک نیوز: ترکیہ میں اتوار کو صدارتی اور پارلیمانی الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ الیکشن ایک ایسے وقت پر ہو نے جارہے ہیں جب ترکی کو معاشی بدحالی، مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صدارتی انتخاب میں موجودہ صدر رجب طیب اردوغان کا سامنا حزب اختلاف کے رہنما قلیچ‌ داراوغلو سے ہے۔
رجب طیب اردوغان نے اپنے قدامت پسند حامیوں کو خبردار کیا کہ اگر ان کے حریف انتخابات میں اقتدار میں آتے ہیں تو انہیں انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ترک صدر اردوغان انتخابات سے قبل اپنے لیے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے نیٹو کے سب سے بڑے مسلم اکثریتی رکن میں اپنی اسلامی طرز حکمرانی کو آگے بڑھایا ہے۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2023-05-13/news-1683952375-6998.jpg
رائے عامہ کے سروے کے مطابق ان کے چیلنجر کمال قلیچ داراوغلو کو تھوڑا سا فائدہ ہے اور وہ 28 مئی کو ہونے والے انتخابات میں ’رن آف‘ سے بچنے کے لیے درکار 50 فیصد ووٹوں کی حد کو توڑنے کے لیے تگ و دو میں ہیں۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2023-05-13/news-1683952375-7091.jpeg
صدارتی الیکشن میں اگر کوئی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کر سکا تو 28 مئی کو سب سے زیادہ ووٹ لینے والے دو امیدواروں میں ایک اور راؤنڈ ہو گا۔