لاہور کینٹ میں شرپسندوں کا ملک دشمنوں کی طرح فوج کے دفاتر پر حملہ

May 13, 2023 | 09:11 AM

ایک نیوز: 9 مئی کو لاہور کینٹ میں شرپسندوں کا ملک دشمنوں کی طرح فوج  کے دفاتر پر حملے کو سیاہ ترین باب کے طور پر ملکی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جہاں جناح ہاؤس، شہداء کی تصاویر کی پامالی اور دیگرسرکاری املاک  پر جلاؤ گھیراؤ کے ساتھ ساتھ لوٹ مار کا بازار گرم کیاگیا۔ وہیں فوجی دفاتر کو بھی ملک دشمنوں کی طرح نشانہ بنایا گیا۔

لاہور میں واقع فوجی دفاتر کو بھی شر پسندوں نے نہ چھوڑا:چند شرپسند عناصر نے سیاسی قائدین کے اشاروں پر فوجی دفاتر پر حملہ کر کے وہاں پر موجود *سامان اور دیگر چیزوں* کو جلا کر خاکستر کر دیا۔

شر پسندوں نے حملہ میں دفاتر کی دَر و دیوار کو مِسمار کر کے اپنے مکروہ عزائم سے ثابت کر دیا کہ یہ حملہ دراصل ملک دشمنی میں وطنِ عزیز اور اس کے محافظین پر کیا گیا۔

اس سلسلے میں ہائی لیول قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیموں کو سرگرم کر دیا گیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو قانون کے مطابق قرار واقع سزائیں دلوائی جا سکیں۔

مزیدخبریں