ثانیہ مرزا نے صحافی کے سوال پر شعیب ملک کا تذکرہ کرڈالا

May 13, 2023 | 07:16 AM

ایک نیوز:سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اپنے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کا تذکرہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق تقریب کے دوران صحافی نے ثانیہ مرزا سے سوال کیا کہ وہ اپنے بیٹے اور کیرئیر کو ایک ساتھ کیسے منیج کر لیتی ہیں؟
ثانیہ مرزا نے صحافی کے سوال کو مضحکہ خیز اور صنفی تفریق کی نشانی سمجھتے ہوئے جواب دیا کہ جیسے وہ (شعیب ملک) منیج کرتے ہیں ویسے ہی منیج کرتی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ یہ سوال شعیب ملک سے بھی پوچھیں تو میں بھی آپ کو جواب دے دوں گی۔
واضح رہے کہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ پچھلے کچھ ماہ سے میڈیا میں ان کی علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں، اسٹار جوڑی نے افواہوں پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار کیا نہ ہی تصدیق یا تردید کی۔

مزیدخبریں