پاکستانی فلم سپرپنجابی نے ریلیزہوتے ہی دھوم مچادی

پاکستانی فلم سپرپنجابی نے ریلیزہوتے ہی دھوم مچادی
کیپشن: The Pakistani film Super Punjabi created a sensation as soon as it was released

ایک نیوز:پاکستانی فلم سپرپنجابی نے ریلیزہوتے ہی دھوم مچادی،فلم کو 3 مارچ کو ریلیز کیے جانا تھا تاہم پی ایس ایل 8 کی وجہ سے فلم کی نمائش کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق نئی آنے والی پاکستانی فلم سپر پنجابی کو نمائش کیلئے پیش کر دیاگیا ۔ ’سپر پنجابی‘ پنجابی زبان کی فلم ہے ۔ کامیڈی، مزاح سے بھرپور فلم کی کاسٹ میں محسن عباس حیدر ، صائمہ بلوچ، افتخار ٹھاکر ، ثنا فخر اور عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر شامل ہیں۔ فلم کےہدایتکار ابو علیحہ ہے۔
اس فلم کو 19 ممالک میں ریلیز کیاگیاہے۔ صفدر ملک اور افتخار ٹھاکرنے فلم کو پروڈیوس کیا ہے ۔
اس سے قبل اس فلم کو 3 مارچ کو نمائش کیلئے پیش کیے جانا تھا تاہم مارچ میں پی ایس ایل 8 کی وجہ سے اس فلم کی نمائش کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ اب یہ فلم 12 مئی سے ملک کے مخلتف سینما گھروں سمیت 19 دیگر ممالک میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہے۔